ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ مخدوم رشید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے1150گرام آئس برآمد کرلی، گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ملتان شہر کے تعلیمی اداروں سمیت گرد و نواح میں منشیات سپلائی کرتا تھا،پولیس تھانہ بستی ملوک نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق عاقب نامی شخص نے احسان نامی اشتہاری ملزم کو پناہ دی اور ریڈ کے وقت نے اسکو بھگا دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ہیلپ لائن نمبر پر جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے بوگس چیک دینے کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرلیے پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو دوست محمد نے درخواست دی کہ سلیم نے اس سے موبائل خرید کئے اور بدلے میں ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کو تیمور نے درخواست دی کہ سلیم نے اس سے کاروبار کی مد میں رقم لی اور بدلے میں ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا پولیس تھانہ ممتاز آباد کو عمران نے درخواست دی کہ ماجد اور عمران نے اس سے سامان خرید کیا اور بدلے میں ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا پولیس نے مقدمات درج کرکے کارؤائی شروع کردی،پولیس تھانہ نیو ملتان نے خاتون کی درخواست پر اس کے والدین اور بھائیوں پر مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو ارم بی بی نے درخواست دی کہ گھریلو ناچاقی پر اوکے والدین اور بھائیوں نے اس پر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔