ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان یپپلزپارٹی یونین کونسل گراس منڈی کے صدر اشفاق قریشی کی جانب سے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سالگرہ کا کیک بانی رکن ملک عشاق علی نے کاٹا ،تقریب سے پی پی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، سینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، سلیم شہزاد، مرزا نذیر بیگ، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، اشفاق قریشی، حاجی امین ساجد، راضیہ رفیق، عرفان انصاری، شبیر قریشی، ملک عاشق علی، نذیر کاٹھیا، ملک ظفر اعوان، ملک ناصر کمبوہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے۔