• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI تحریری مطالبات پیش کرنے سے گریزاں، مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار

اسلام آباد ( طاہر خلیل )PTI تحریری مطالبات پیش کرنے سے گریز اں، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ممکنہ طور پر ڈیڈ لاک کا شکار ہیں، اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ ہے۔

اسپیکر کا بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت بھی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کے بغیر آگے بڑھنے سے گریزاں ہے، جس کے پیش نظر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کر رہے ہیں جب کہ چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف بھی حکومت سے تحریری معاہدے کی صورت میں یقین دہانی پر قائم ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد قیصر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے جو باتیں میٹنگز کے دوران کہی ہیں، وہ منٹس بن چکی ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا فارمیلٹی ہے، ہم کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہچانا چاہتے۔

اہم خبریں سے مزید