اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) سندھ اور وفاقی حکومت درمیان اسٹیل ملز اراضی بارے اہم فیصلہ ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، صنعت و پیداوار رانا تنویر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ 3200ایکڑ اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کیا جائےگا جب کہ 700 ایکڑ اراضی پر اسٹیل ملز کی بحالی کی جائےگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بھی مدد کرے۔ رانا تنویر نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد از جلد انڈسٹریل پارک قائم کرنا چاہتی ہے۔
وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انڈسٹریل پارک کا کام جلد شروع کیا جائے۔ اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نےکہا کہ گندم کی اسٹریٹیجک ریزرو صوبوں کے پاس ہونی چاہیے۔
رانا تنویر بولےکہ وفاقی حکومت سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے کی بات کی، سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔