• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کیلئے سکالرشپ کاحصول ایک خواب ہے،راناسکندرحیات

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہونہار سکالرشپ سکیم میں سکالرشپس کی تعداد اور بجٹ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا اور کہا ہے کہ پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کیلئے سکالرشپ حاصل کرنا اک خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک ماں کی طرح ہر کم وسیلہ نوجوان کے خواب پورے کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ سکالرشپ سکیم کا اجراء اور شہر شہر جا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کا خود نوجوانوں میں سکالرشپ چیکس تقسیم کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر رہے ہیں ۔
لاہور سے مزید