• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مریم نواز ہیلتھ کلینک‘‘ کواپنا سمجھ کرعوامی خدمت کریں، عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)مریم نواز ہیلتھ کلینک سے متعلق نوجوان ڈاکٹرز کے لئے مقامی ہوٹل میں تربیتی سیشن ہوا۔منتخب شدہ ڈاکٹرز کو آؤٹ سورس ماڈل کے تحت عوام کو طبی سہولیات کے حوالہ سے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آؤٹ سورس ہونیوالے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے لئے 3000 سے زائد امیدوار ڈاکٹروں نے اپلائی کیا جن میں سے 1000 ڈاکٹرز کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا۔ان میں 150 ڈاکٹرز کو منتخب کرکے آج مریم نواز ہیلتھ کلینک انکے سپرد کررہے ہیں۔ خوجہ عمران نذیر نے کہا کہ منتخب ہونے والے ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو اپنا کلینک سمجھ کر عوام کی خدمت کریں۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے خطاب کے دوران منتخب ہونیوالے ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید