ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں12مقدمات درج کرلیے ،تھانہ گلگشت کے علاقے سارب علی کا موبائل جھپٹا مارکر ملزمان چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے عدیل کا موبائل چھین لیا ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے عبدالرزاق سے دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی ایک لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ شاہ رکن کے علاقے زین العابدین سے ملزمان اسلحہ کے زور پر موبائل لے گئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے خورشید مائی کے گھر چار مسلح ڈاکو طلائی زیورات سمیت لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ محمد علی ، محمد جمیل ،اسد قریشی ، ساجد اقبال ، محمد ارسلان اور ساجد کے موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔