• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2منشیات فروش گرفتار، 1 کلو سے زائد ہیروئن، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے 02منشیات فروش کو گرفتار کر کے01 کلو گرام سے زائد ہیروئن، ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ، پولیس تھانہ کینٹ نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان عبدالجبار ولد عبدالستار اور محمد جاوید ولد بشیر احمد کو گرفتار کر کے 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی منشیات فروش ملزمان کو تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خدادا اور گھوڑا چوک سے الگ الگ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمات درج کر لئے-
ملتان سے مزید