اسلام آباد(نمائندہ جنگ )بجلی فی یونٹ 10روپے سستی کرنے کے لیے حکومت نے آئی پی پیز سے ختم معاہدوں کا فائدہ عوام کو منتقل اور بلوں پر ٹیکسز کم کرنے پر غورشروع کردیا۔ وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے حکومت کو مجموعی طور پر411ارب روپے کی بچت ہوگی جو سالانہ 70 ارب روپے بنے گی ، مزید 16آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے فائدہ ہوگا۔