اسلام آباد (نمائندہ جنگ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوابازی خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ پاک برطانیہ تعلقات عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے جڑے ہوئے ہیں۔ مزید برآں، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد دونوں ممالک کے درمیان ایک پُل کا کام کرتی ہے۔