کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی بہتری کے ساتھ فلائٹ اپریشن میں بھی بہتری آگئی ہے تاہم لاہور سیالکوٹ سے دبئی کی3 پروازیں ایف زیڈ 359، 360، 353 منسوخ کی گئیں۔ انتظامی طور پر مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 کو لاہور اتارا گیا جبکہ 71 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جن میں کراچی اسلام اباد کی 11، لاہور کراچی کی 7 پروازیں شامل ہیں۔کراچی ایئرپورٹ سے دیگر 8، لاہور سے 18، پشاور سے 5ملتان اور کوئٹہ سے 5اسلام اباد سے 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ نصف شب تک لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹ کا موسم صاف تھا تاہم سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دھند رپورٹ کی گئی۔