• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بے اختیارہے تو کمیٹی کیوں بنائی، عرفان صدیقی کے PTI سے سوالات

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر حکومت بے اختیار ہے تو کمیٹی کیوں بنائی،؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ماہ کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیوں کرتے ہو؟عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش پر شروع کیے گئے، 5دسمبر کو کمیٹی بنادی، ایک مہینہ ہوچکا مطالبات کو حتمی شکل نہیں دے پارہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا ہمارا کام ہے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر بھلے دستک دیتی رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے پر کھڑے ہو کر کہیں اور کیوں جھانکتے ہیں؟ ڈیڑھ سال سے وہ کوشش کر رہے ہیں کوئی دروازہ نہیں کھلا، ہم ایک آزاد ملک ہیں اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے مزید کہا کہ شکیل آفریدی کو تو لے جانہیں سکے، یہاں بھی کوشش کرلیں، کیوں باہر کی قوت کو یہ جواز دیتے ہیں کہ وہ دخل اندازی کریں۔
اہم خبریں سے مزید