• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مقدمات مذاکرات کے ذریعے ماضی میں بھی ختم ہوئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے عمران خان پر جو قانونی کیسز ہیں یا جو دوسرے لوگوں پر کیسز ہیں اس کو سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ختم کرانا درست ہے؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ملزم اور مجرم اقتدار میں آکر اپنے کیسوں کو ختم کرنے کے لیے قانون بدل دیتے ہیں کیا یہ سب جائز تھا،چار بار عمران خان کو ڈیل کی آفر ہوئی لیکن وہ نہیں مانے،تجزیہ کار عمر چیمہ نے نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران خان پر جتنے بھی کیسز بنے ہیں بالکل بے بنیاد ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ سیاسی طور پر بنائے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید