• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کشتی کیس، ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے انسانی اسمگلروں سے رابطے

فیصل آباد(آئی این پی)یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں،عملے نے فی مسافر کلیئرنس 25ہزار روپے کی ڈیل کی،4 نوجوانوں کے عوض 1لاکھ روپے وصول کیے۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کے عوض پیسوں کی ڈیل کی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔
اہم خبریں سے مزید