• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، خالدہ ضیا علاج کیلئے برطانیہ روانہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئیں۔ خالدہ ضیا کو لے جانے کیلئے قطر نے طیارہ بھیجا۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق خالدہ ضیا کے ذاتی معالج زاہد حسین نے بتایا کہ امیر قطر نے 79سالہ سابق وزیراعظم کو علاج کی غرض سے لے جانے کے لئے طبی آلات سمیت قطر ائیرلائن کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی ائیر ایمبولنس کا انتظام کیا۔
اہم خبریں سے مزید