راولپنڈی (این این آئی)جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔عدالت نے وکلائے صفائی کی تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔ اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔بانی پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔مقدمے میں نامزد 119 ملزمان میں اب تک 118ملزمان پر فردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔سماعت کے دوران وکلائے صفائی کی جانب سے 3درخواستیں دائر کی گئیں۔