اسلام آباد (ساجد چوہدری )اقوام متحدہ کے اکیڈیمک ایمپیکٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو (ایس ڈی جی 12۔ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار)کے حب چیئر کے طور پر منتخب کر لیا ہے، دنیا بھر کے 333 اداروں میں سے 17ادراوں کا انتخاب کیا گیا جن میں نسٹ بھی شامل ہے، نسٹ کو اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کرنے پر تدریسی شعبے میں(Hub Chair) ʼمرکز اثر انگیزʼ کی حیثیت میں منتخب کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی-12 ʼذمہ دارانہ صرف و پیداوارʼ کے حصول میں نسٹ کے قابل قدر کردار کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا، نسٹ کے مطابق اس اعزاز کے ساتھ نسٹ کی حیثیت پائیدار ترقی کے عمل میں کردار ادا کرنے والے اداروں میں مزید مستحکم ہو گئی ہے، نسٹ اب پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے2025-2027کی مدت کیلئے اس اعزاز کو حاصل کیا ہے۔