• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا اپنے خلاف سزا رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

نیویارک (اے ایف پی) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خلاف عدالت سے سزا کا فیصلہ رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، نومنتخب امریکی صدر پر فحش اداکارہ کو منہ بندر رکھنے کیلئے بھاری رقم ادائیگی کاالزام ہے،20؍جنوری کو صدارت کا حلف اٹھانے سے قبل ممکنہ سزاکو رکوانے کی سرتوڑ کوششیں۔ ٹرمپ کے وکلا نے بھی کہا ہے کہ صدور کو دوران اقتدار اپنے سرکاری اقدامات میں سزاسے استثناء حاصل ہے۔ لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے ناجائز جنسی تعلقات پر منہ بندرکھنے کےلیے عریاں فلموں کی اداکارہ اسٹار می ڈینلیز کو 2006 میں بھاری رقم ادا کی تھی۔ ٹرمپ نے اپنے لیے سزا کی معطلی کےلیے آخری لمحات میں درخواست دائر کی ۔جبکہ نیویارک کی رہائشی عدالت نے مقدمہ کو التواء میں ڈالنے کی ان کی درخواست کو ہی مسترد کرچکی ہے۔ انہیں آئندہ جمعہ کو سزا سنائی جاتی ہے، انہیں گزشتہ مئی میں عریاں اداکارہ کو ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں ردو بدل کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ ان کے وکلا سزا کورکوانے کیلئے متعدد قانونی دلائل کا سہارالےرہے ہیں جبکہ انہیں کیس میں جج جوآن مرجن پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ ٹرمپ کوسزا کی صورت جیل نہیں جانا پڑے گا۔ ٹرمپ کے وکلا نے سپریم کورٹ کے نام اپنی تحریر ی استدعا وہ صدارت کے ادارے کو کسی فرد سے بچانے کےلیے نیویارک کی عدالت میں مزید کارروائی پر حکم امتناع جاری کرے۔ لیکن ایسوسی ایٹ جسٹس ایلن گیسمر نے منگل کو ٹرمپ کی جانب سے معطل سزا کی درخواست مسترد کردی۔ ٹرمپ کے وکلا نے کہاکہ صدرکو سزاسے استثنیٰ کو منتخب صدر کو بھی دیا جائے ۔ لیکن گیسمر نے اس حوالے سے دلائل کو مسترد کردیا۔
اہم خبریں سے مزید