اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش کے چیف جسٹس سید رفعت احمد نے جلد پاکستان کے دورے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
وہ پاکستان کے عدالتی نظام مطالعہ کرنے کے ساتھ پاکستان کی قانونی برادری سے تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں ۔
سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پاکستان کے35رکنی وکلاء وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ڈھا کا میں انہوں نے چیف جسٹس کے علاوہ وکلا برادری سے بھی ملاقاتیں کیں سپر یم کورٹ ڈھا کا میں پاکستانی وفد سے گفتگو میں چیف جسٹس سید رفعت احمد نے پاکستانی ہم منصب جسٹس یحیٰ آفریدی کو مبارک باد دی ۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان بنگلہ دیش کی وکلا برادری میں پاکستان کے جذبہ اور جوش و خروش کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے ۔