• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف، جنرل عاصم 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں موجود

اومان/مسقط(این این آئی )وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی اور دیگر کئی پاکستانیوں کو 2025 کے 500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ شرمین عبید چنائے، عابدہ پروین، اویس قادری اور پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی بھی شامل ہیں۔ پہلی بار2009میں شائع ہونیوالی دی مسلم 500 دنیا کے 500بااثر ترین مسلمان ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسے عمان، اردن میں رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر نے ترتیب دیا ۔یہ اس بات کی تحقیق کرتی ہے کہ بعض مسلم شخصیات کا امت پر ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا دیگر کسی صورت میں تبدیلی لانے کیلئے کیا اثر و رسوخ ہے جس کا پوری دنیا کے مسلمانوں پر نمایاں اور خاص اثر ہو۔
اہم خبریں سے مزید