• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا افتتاح ہفتہ کو کریں گے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہائی اسپیڈ کوریڈور ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا افتتاح ہفتہ 11 جنوری کو کریں گے۔ 

کورنگی کاز وے سے شاہ فیصل تک کی ابتدائی 9.1 کلومیٹر کی پٹی کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس سے بہتر رابطہ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

افتتاح کا فیصلہ نیو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں منصوبے کی حتمی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ایکسپریس وے نیاز سومرو نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

ملیر ایکسپریس وے سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت بننے والا سندھ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 

یہ جدید سہولیات سے لیس تین رویہ دو طرفہ سڑک ہے۔ تقریباً 40 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کورنگی کریک ایونیو (ڈی ایچ اے) کو ایم-9 موٹروے (سپر ہائی وے) کے قریب کاٹھوڑ کے مقام پر جوڑتا ہے۔ 

یہ مسافروں کے لیے ایک اہم رابطہ فراہم کرتا ہے اور سفر کا وقت نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔

جدید خصوصیات اور رابطہایکسپریس وے میں کلیدی رہائشی اور تجارتی علاقوں تک آسان رسائی کے لیے خصوصی انٹرچینجز شامل کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید