• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم، امن کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس بنانے اور چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں امن کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس بنانے اور چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم فروری تک تمام بنکرز کا خاتمہ کرکے علاقہ کو اسلحہ سے پاک کیا جائیگا ۔

 خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم شاہراہ کو محفوظ بناکر قافلوں کو عنقریب روانہ کیا جائیگا۔ کرم کی مین شاہراہ پر سیکورٹی مزید سخت کی جارہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں مین شاہراہ پر چیک پوسٹیں اور سیکورٹی مزید بڑھائی جارہی ہے۔

 یکم فروری تک بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگااور صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ شر پسند عناصر کا مکمل صفایا کرکے کرم کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید