• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 پنجاب میں گراں فروشوں پر بھاری، ایک لاکھ 86 ہزار 7 سو 25 گرفتار

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) 2024کا سال پنجاب میں گراں فروشوں پر بھاری رہا۔سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد اور خود ساختہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئےپرائس مجسٹریٹس نےایک ارب89کروڑ 72لاکھ 25ہزار220روپے جرمانے وصول کئے۔16کروڑ 84لاکھ 8ہزار 470 چھاپے مارے گے۔14ہزار655ایف آئی آرز درج ہوئیں جن میںایک لاکھ 86ہزار 7سو 25 گراںفروش گرفتار ہوئے۔پرائس چیکنگ میں39 اضلاع کی رینکنگ میں جرمانوں اور گرفتاریوں کے ساتھ لاہور پہلے نمبر پر رہا۔دوسرے نمبرپر راولپنڈی اور تیسرے نمبر پر فیصل آباد رہا۔راولپنڈی میں پرائس مجسٹریٹس نے8لاکھ 17ہزار636چھاپے مارے۔ 188ایف آئی آرز کرائیں۔پانچ ہزار 224 گرفتاریاں کی گئیں۔ایک ہزار 9سو66دوکانیں / مال/ مارکٹیں سیل کی گئیں۔گیارہ کروڑ 65 لاکھ 37 ہزار485روپے جرمانوں کے زریعے ریونیو اکٹھا کیا گیا۔لاہور میں14کروڑ89لاکھ 4ہزار918 روپے جرمانہ، 14ہزار 773گرفتاریاں ہوئیں۔ فیصل آباد میں 12کروڑ 92 لاکھ 31ہزار 777 روپے جرمانہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید