• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں کے جعلی نمائندوں کے کال سینٹر پر FIA کا چھاپہ، 6 گرفتار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سیل کے عملے نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بینکوں کے جالی نمائندے نمائندوں کے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر مالک سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ایف ائی اے حکام کے مطابق زینتھ کوڈ نامی غیرقانونی کال سینٹر سے ملزمان غیرملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں کے اکاونٹس سے غیر قانونی طور پر رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث رہے۔ گرفتار ملزمان میں کال سینٹر کا مالک کاشف منیر، عمیر کریم، حیدر کریم، نوشاد کریم، عبید اکرم اور مہتاب علی شامل ہے۔ ملزمان آن لائن فراڈ کے ذریعے غیر ملکیوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا حساس ڈیٹا چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
اہم خبریں سے مزید