• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا آن لائن استحصال، ہم دنیا میں تیسرے نمبر پر آگئے، نکہت شکیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا ہے کہ بچوں کے آن لائن استحصال میں ہم دنیا میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹر نثار احمد بٹ نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہوں،رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن نوشین افتخار نے کہا کہ پنجاب میں پچھلے پانچ سال جو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہ 5623 ہیں جس میں سزائیں دی گئی ہیں وہ 299 ہیں یعنی صرف چار فیصد ہیں۔یہ بل اسی لیے ہے کہ جن لوگوں کو انصاف نہیں ملا انہیں انصاف مل سکے۔ نوشین افتخار نے کہا کہ دونوں جانب سے کوشش کی گئی کہ ملک کے لیے اکٹھے ہوجائیں اور کوئی مثبت نتیجہ نکلے لیکن ڈیڈ لاک کسی بھی سیاسی جمہوری عمل کی علامت نہیں ہے لیکن اگر آپ عمران خان سے ملنے کی بات کر رہے ہیں تو آپ ایک فردِ واحد کی بات کر رہے ہیں۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹر نثار احمد بٹ نے کہا کہ کل اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں انہوں نے قانون سازی کے لیے ایک کیس پیش کیا جو چائلڈ ایب یوز پر تھا ان کا کیس جب ڈسکس ہوا تو میں نے ایک کیس کا حوالہ دیا جس میں ایک بارہ سال کے بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر اس کا غلط استعمال کیا گیا اور وہ سیاسی حریف کے قریبی عزیز ہیں اس بچے کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔
اہم خبریں سے مزید