اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے انجینئرنگ پروفیشنلز پر مشتمل ماہرین کا پول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اہل انجینئرز کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کو ترقی دینا اور اہم سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی رہنمائی کرنا ہے۔ ماہرین کا یہ پول مختلف شعبوں کے تجربہ کار انجینئرز کو اکٹھا کرے گا تاکہ وہ پاکستان کی پیشہ ورانہ اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس میں قابل عمل خیالات کے تبادلے، مہارتوں کے فروغ اور بامعنی شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔