نوشہرہ ‘رسالپور(نمائندگان جنگ) رسالپور ڈبل پھاٹک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ۔ پائلٹ سکوارڈن لیڈر محمد احمد شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رسالپور وقاص خان کے مطابق دن کے ساڑھے گیارہ بجے پی اے ایف اکیڈمی گیٹ سات کے قریب ڈبل پھاٹک اور پی ایف کی دیوار کے سامنے زور دار دھماکہ ہوا اور پی ایف اکیڈمی رسالپور کا پی کے 8مشاق طیارے میں آگ لگ گئی اس دوران پولیس اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے تاہم پائلٹ سکوارڈن لیڈر محمد احمد موقع پر شہید ہو گئے ۔