• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، برینٹ فیوچرز 76.02 ڈالر فی بیرل

سنگاپور(صباح نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ روزکمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.37 فیصد کم ہوکر 76.02 ڈالر فی بیرل رہا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 33 سینٹ یا 0.45 فیصد کی کمی سے 73.23 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔خیال رہے کہ دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے پانچ دن تک مسلسل اضافہ ہوا اور جمعہ کو اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اہم خبریں سے مزید