• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 95 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی، متعدد عمارتیں منہدم

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے دور افتادہ ضلع تبت میں گزشتہ روز صبح 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 95افراد ہلاک اور 130سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ،امدادی سرگرمیاں جاری۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تبت کے ہمسایہ ملک نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو ،بھارت کے کچھ حصوں ،بھوٹان، نیپال، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔چین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے زلزلے کے 6 گھنٹے بعد خبر دی کہ تبت میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی شدت نیپال کی سرحد کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر محسوس کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید