• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کا دباؤ برقرار، 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، فروخت کا دباؤ برقرار رہنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 202پوائنٹس کی کمی، 60.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 42ارب 55 کروڑ 19لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 3.29فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کےبعد انڈیکس میں 588پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں اہم سیکٹرز میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کی شدید لہر دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 2578 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ16، 15اور 14ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم دوپہر کے بعد کچھ مثبت خبروں کی وجہ سےایک بار پھر کچھ اہم سیکٹرز میں خریداری سے ریکوری آئی اور اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 202.44پوائنٹس کی کمی سے 116052 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 25.76پوائنٹس کی کمی سے 36577.60پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 212.30پوائنٹس کی کمی سے 71761.59 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 453کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،133 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،275کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 45کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 42 ارب 55 کروڑ 19 لاکھ 83 ہزار روپے کی کمی سے 14520 ارب 19کروڑ 4لاکھ 32ہزار روپے ہو گئی، کاروباری حجم بھی 2 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار شیئرز کی کمی سے 79 کروڑ 27لاکھ 70 ہزار شیئرز پر آگیا، منگل کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال،سنرجی کو پاک، کے ۔الیکٹرک،فوجی فوڈ اور سوئی سدرن گیس سر فہرست رہے۔
اہم خبریں سے مزید