• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 31 شہید، قطر نے مذاکرات کی تصدیق کردی

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 31فلسطینی شہید اور 57زخمی ہوگئے، اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے قطر نے فریقین کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران حماس کے حملوں میں اپنے تین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں جاری زمینی لڑائی میں ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 398ہوگئی ہے۔ صیہونی فوج کے مطابق منگل کو ایک فوجی اہکار مارا گیا جبکہ پیر کی شب ایک کیپٹن سمیت دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل کی کارروائیوں کی تیاری کیلئے شمالی غزہ سے ایک بریگیڈ کو نکال رہے ہیں۔ ٹرمپ اور بائیڈن کی ٹیموں نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ ٹرمپ کے چیف مذاکرات کار، مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹوف مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقات کیلئے قطر کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک معاہدے کے راستے پر ہیں۔ وہ بدھ یا جمعرات کو دوحہ واپس پہنچیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن، جو اس وقت [صدر] جو بائیڈن کے ماتحت کام کرتے ہیں، نے بھی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہم ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے مکمل طور پر انخلا کر لے گی
اہم خبریں سے مزید