• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کی مالی وآپریشنل ناکامیاں، نیپرا کا اظہار تشویش

اسلام آباد (اسرار خان ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نپیرا) نے کوئٹہ الیکٹر ک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی مالی اور آپر یشنل نا ہلیت پر شدید تشو یش کا اظہار کیا ہے ۔ نپیرا کے مطابق کیسکو ٹرانسمیشن ڈسٹربیوشن میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے میں نا کام رہی ہے۔ منگل کو عام سماعت میں نپیرا کے حکام نے انکشاف کیا کہ کیسکو کے بجلی کی تر سیل اورتقسیم میں نقصانات 29.77فیصد ہیں جبکہ دیا گیا ہدف14.04فیصد تھا ۔ نقصانات کا مالی حجم 139ارب روپے ریکوری کا تناسب محض 32فیصد ہے جو سرخ جھنڈی دکھانے کے مترادف ہے ۔ سبسڈی پر دار ومدار کی وجہ سے 80ارب روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی جانچ پڑتال میں ہے ۔ مذکورہ تمام تر نا اہلیت کی وجہ سے 36ارب 70کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ ریکوری کی طرح محض 32فیصد ہونے سے مالی سال 2024ء میں مجموعی 102ارب 99کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ چیئرمین نپیرا کی زیر صدارت میں توجہ کا مرکز کیسکو کا 80ارب روپے مالیت کا5سالہ سرمایہ کاری منصوبہ رہا ۔ جس کا دورانیہ 2025ء تا 2029ء ہے جس میں 47فیصد مالیات کیسکو کے اندرونی و سائل 24فیصد وفاقی اور صوبائی سطح پر 23فیصد قرضوں کی شکل میں اور 6فیصد صارفین فنڈ سے حاصل ہوں گے۔ نپیرا نے سرمایہ کاری منصوبے پر موثر عمل درآمد کے حوالے سے کیسکو کی صلاحیتوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ کیو نکہ ٹر یک ریکارڈ کے مطابق کیسکو کی کار کردگی خراب ہی رہی ۔
اہم خبریں سے مزید