• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین و سیکرٹری بورڈ کی غیر قانونی تعیناتی پر سندھ حکومت سے جواب طلب

کراچی ( محمد منصف ) سندھ ہائی کورٹ نے رافع چندریگر کی ایک پٹیشن پر حکومت سندھ سے چیئرمین بورڈ حیدرآباد،، پروفیسر احمد علی بروہی کی غیر قانونی تعیناتی اور سیکرٹری بورڈ شوکت علی خانزادہ کے بغیر آرڈر کے سیکرٹری کے عہدے پر کام کرنے کے حوالے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین بورڈ 21گریڈ کے پروفیسر ہیں جبکہ چیئرمین کی پوسٹ 20گریڈ کی ہے۔ درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ یہ دونوں صاحبان سپریم کورٹ کے کی جانب سے واضح پابندی کے خلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں جبکہ سیکرٹری شوکت خانزادہ کی ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہوئے 8 ماہ گزر گئے ہیں، انکی مدت میں توسیع کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا یہ بغیر آرڈر کے اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں، عدالت عالیہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ سے 22 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید