کراچی (افضل ندیم ڈوگر) بشار الاسد کے ملک چھوڑنے اور باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ منگل کو دمشق سے دوحہ اور شارجہ کے مابین 6پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ دمشق سے دوپہر 11بجکر 43منٹ پر شام کی سرکاری ایئر لائن کی پرواز آر بی 501شارجہ کیلئے روانہ ہوئی۔ یہ طیارہ پرواز آربی 502 کے طور پر واپس آیا۔ قطر کے دارالحکومت دو ہاتھ سے پرواز کیو ار 410 دوپہر ایک بجے دمشق ایئرپورٹ پر اتری تو حکومتی ارکان نے استقبال کیا۔ بعد اذاں یہ طیارہ پرواز کیو آر 411کے طور پر دمشق سے مسافر لے کر دوحہ گیا۔ دمشق اور شارجہ کے مابین شام کو پروازیں ایس اے ڈبلیو 447، 448 اپریٹ کی گئیں۔ باغی گروپ نے 9 دسمبر کو دمشق پر چڑھائی کرکے ملک کا کنٹرول حاصل کیا تو اور اسی روز سابق صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔