• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی سرگرمیاں کرنے والے حکومتی بینفٹس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، محکمہ سوشل سیکورٹی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سوشل سیکورٹی اسکاٹ لینڈ نے بتایا ہے کہ ایسے افراد جو دیگر لوگوں کی بلامعاوضہ دیکھ بھال کرتے ہیں ان کی آمدنی کم ہے یا وہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ وہ ان معاملات کیلئے حکومت کے مقرر کردہ بینفٹس کے حقدار ہو سکتے ہیں، جبکہ انہوں نے لاعلمی کی وجہ سے ابھی تک کلیم ہی نہیں کیا۔ سوشل سیکورٹی اسکاٹ لینڈ 15بینفٹس مہیا کرتی ہے ان میں کم آمدنی والے افراد کی وفات کی صورت میں تدفین کے لئے مالی مدد اور نوجوان افراد کیلئے ملازمت شروع کرنے کیلئے ادائیگیاں شامل ہیں بچوں اور بڑے افراد کی معذوری کی شکل میں ان کو 180پونڈ فی ہفتہ دیئے جاتے ہیں۔ چاہے ان کےپاس بنک میں بچت بھی ہوں یا وہ ملازمت بھی کر رہے ہوں۔ علاوہ ازیں معذور افراد برطانوی حکومت سے اٹینڈنس الائونس کے لئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ ایسے والدین جن کے بچوں کی عمریں 16سال سے کم ہیں انہیں ہر چار ہفتوں کے بعد چائلڈ بینفٹ میں 106 پونڈز ملتے ہیں۔ محکمہ سوشل سیکورٹی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ چیک کریں کہ وہ کون کون سے مفادات حاصل کرنے کے لئے قانونی طور پر اہل ہیں۔

یورپ سے سے مزید