فیس بک اور میٹا کے شریک بانی، چیئرمین اور سی ای او مارک زکربرگ کی کلائی پر مہنگی گھڑی گوریبل فورسی ہینڈ میڈ 1 شہ سرخیوں کا حصہ بن گئی۔
یہ ایک انتہائی نایاب سوئس شاہکار گھڑی ہے جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) ہے، گو کہ انکی جانب سے اپنے ادارے کے بارے میں پالیسی کا اعلان کافی اہم تھا، لیکن انکی یہ گراں قیمت گھڑی توجہ کا مرکز بنی رہی اور اس پر انٹرنیٹ صارفین میں بحث چھڑ گئی۔
اس سے قبل انھوں نے اننت امبانی کی ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی گھڑی کی تعریف کی تھی تاہم اب انھوں نے امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سرگوشیاں جاری ہیں۔
گوریبل فورسی ہیند میڈ 1 گھڑی دراصل اعلیٰ طبقے کی لگژری اور کرافٹسمین شپ کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ایک آرٹ ورک ہے اور اسے بنانے والی سوئس کمپنی بہت محدود تعداد میں یہ گھڑی تیار کرتی ہے۔
اس کا پیچیدہ مکینیکل ڈیزائن جو کہ مخصوص انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، اسے طبقہ اشرافیہ اور امرا کے ہاں جمع کی جانے والی نادر و نایاب اشیا کا حصہ بناتی ہے۔ جبکہ اسکی گراں قیمت اس ٹائم پیس کی غیر معمولی مہارت سے تیاری و تخلیق کی کاوشوں کو ظاہر کرتی ہے۔
مارک زکربرگ کی جانب سے اہم اعلان کے موقع پر گوریبل فورسی ہیند میڈ 1 گھڑی پہننا دراصل پرسنل اسٹائل اور بہتر ٹیسٹ کا مظاہرہ بھی گردانا گیا۔ جہاں کچھ لوگوں نے میٹا کی اسٹریٹجک تبدیلیوں پر گفتگو کرنے کے موقع پر بے پناہ دولت کی نمائش کے تضاد کو نوٹ کیا، وہیں دیگر نے اس قیمتی گھڑی کی نفاست کو بھی سراہا۔