پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم الرحمٰن سمیت تاجر برادری اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کچہری کے دوران شرکاء نے اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں ڈپٹی کمشنر نے تحمل اور توجہ سے سنا۔ موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات ارسال کی جائیں گی۔ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔