پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ لائیوسٹاک کے ہمراہ چارسدہ روڈ پر مختلف علاقوں میں21 شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے زریعے معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ پر 05 شیر فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔