پشاور ( وقائع نگار )پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رازم خان نے یونائٹیڈ ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی کابینہ کو مبارکباد دی ہے اس سلسلے میں رازم خان نے بتایا کہ مذکورہ یونین میں ملک محمد نوید اعوان کے بطور سرپرست اعلیٰ، بلال احمد نے چیئرمین اور رضوان اللہ خلیل نے جنرل سیکرٹری اور رحمان علی نے سینئر وائس چیئرمین سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کر دیا کہ وہ یونائٹیڈ ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی حقیقی نمائندے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے ورکرز کی خدمت کی ہے