• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اے مردان میں مالی بے ضابطگیوں و کرپشن کی تحقیقات کامطالبہ

پشاور ( وقائع نگار )ٹی ایم اے مردان میں مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی شفاف تحقیقات کی جائے ملازمین تنخواہوں اور پنشن کیلئے سراپا احتجاج ھے جبکہ افسران مال بٹورنے میں لگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار بلدیاتی ملازمین کے صوبائی تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبر پختونخوا کے عہدیداران نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لوکل فنڈ اڈٹ ٹی ایم اے مردان کے لیٹر کے مطابق ٹی ایم اے مردان میں کلاس فور ملازمین کے نام پر ایڈوانس رقوم نکالنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مذکورہ رقم متعلقہ ملازمین کے اکاؤنٹ میں بھی جمع نہیں کرائی گئی
پشاور سے مزید