پشاور(وقائع نگار ) آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے ایگزیکٹو باڈی کا ایک غیر معمولی اجلاس گذشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں زیر صدارت صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال منعقد ہوا۔اجلاس صوبہ بھر سے پسکو۔ٹسکو اور ہازیکو کے ریجنل اور زونل کمانڈران کے علاوہ صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئ۔مرکزی چیئرمین گوہرتاج۔صوبائی وائس چیئرمین یاسرکامران۔جائنٹ سیکرٹری طارق خان۔سیکرٹری فنانس ناصرخان۔سیکرٹری اطلاعات گوہرعلی گوہر جبکہ ھزارہ ریجن کے چیئرمین جمیل اختر تنولی.سیکرٹری افتاب خان جدون اور ٹسکو ریجن کے سیکرٹری لیاقت علی نے خصوصی شرکت کیں.اجلاس کو صوبائی سکرٹری نورالامین حیدرزئ ینے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر 2024 سے 8جنوری 2025 تک سرکل وائز پرامن کامیاب احتجاجی جلسوں۔مظاہروں اور دھرنوں پر یونین عہدیداروں اور ورکروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیاکہ محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور ملک وقوم دشمن منصوبہ ڈسکوز کے نجکاری۔سٹاف کی شدید کمی سمیت دیگر مسائل سے صدر پاکستان سے لیکر گورنر خیبر پختونخوا تک تمام ذمہ داران کو تحریری طور پر اگاہ کیا گیا۔ جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سے بالمشافہ ملاقات بھی کیا ہے۔