• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی کی سکالر انجینئر سدرہ گل نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور(خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کی پی ایچ ڈی سکالر انجینئر سدرہ گل نے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرلی، ان کے سپروائزر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ (یو ای ٹی پشاور جلوزئی کیمپس )کے ڈاکٹر محمد سلمان خان تھے۔ سکالر نے ʼʼڈیپ لرننگ پر مبنی جگر اور ٹیومر کی والومیٹرک امیج سیگمنٹیشنʼʼ کے موضوع پر مقالہ لکھا ہے جس کی ریسرچ ایوالو ایشن کمیٹی میں شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے ڈاکٹر ارباب مسعود احمد، شعبہ میکاٹرانکس انجینئرنگ کے ڈاکٹر شہزاد انور، فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ غلام اسحاق خان انسٹیٹیویٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی صوابی کے ڈاکٹر شہاب الدین اور چیف انفارمیشن اینڈ اسٹریٹیجی آفیسرخیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ڈاکٹر صاحبزادہ علی محمود شامل تھے۔
پشاور سے مزید