• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا انڈر19کرکٹ لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل کے زیر اہتمام پہلی خیبر پختونخوا انڈر19کرکٹ لیگ کی ٹرافی رونمائی کر دی گئی ، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان سید فخرجہان رونمائی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ممبرصوبائی اسمبلی فضل الٰہی ، لیگ پارٹنرز نبیل آفریدی، ضیاءالحق آفریدی ،ڈسٹرکٹ پشاورکرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراصغر علی، سیکرٹری حنیف شاہ ،ایونٹ آرگنازئزر ذولفقار اورشکیل بھی موجود تھے۔لیگ میں صوبہ بھر سے 40 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کے آٹھ کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلتے نظرآئیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان سید فخرجہان نے کہاکہ صوبائی حکومت کھلاڑیوں اورمستقبل کے ہیروز پرسرمایہ کاری کررہی ہےیہی وجہ ہے کہ کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے مسلسل انعقاد سمیت قومی وبین الاقوامی مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کیاجارہاہے ، کوشش ہے کہ صوبے کے بچوں کاٹیلنٹ ضائع نہ ہو اوران کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک وقوم کانام روشن کرسکیں۔انہوںنے فاتح ٹیم کے لئےدولاکھ ،رنرزاپ کے لئے ایک لاکھ، بہترین باولر اور بلے باز کے لئے 50و 50 ہزارروپے کااعلان کیا ۔
پشاور سے مزید