• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنٹنگ پریس اور ٹیکسٹ بک بورڈ کا کام پنجاب سے پشاور منتقل کیا جائے

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے مطالبہ کیا کہ پرنٹنگ پریس برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اورٹیکسٹ بک بورڈ کا کام پنجاب سے واپس پشاور منتقل کیا جائے۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسزواپس لے کرکاروباری افراد کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں۔پرنٹنگ پریس انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کی بحالی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر احمد مشتاق خلیل کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پشاور سے مزید