کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جوڈیشل کمپلیکس نے لیاری آپریشن کے دوران مبینہ طور پر پولیس پر حملے کے کیس میں لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیدیا، پراسیکیوشن لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کے اہم کارندے کے خلاف ٹھوس ثبوت و شواہد پیش کرنے میں ناکا م رہی، عدالت نے ملا نثار کی بریت کی درخواست منظور کرلی،وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔