• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا، مقتولہ بیٹی کو بس اسٹاپ پر چھوڑ کر گھرجا رہی تھی، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15C میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ فریدہ زوجہ ریاض کوقتل کردیا اورفرارہوگئے ، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی ، بڑی بیٹی سٹی کورٹ میں کسی وکیل کے پاس اسسٹنٹ کے طورپرملازمت کرتی ہے ، شوہرٹیکسٹائل کمپنی میں ملازم ہے، مقتولہ اپنی بڑی بیٹی کوبس اسٹاپ پرچھوڑ کرواپس گھرجا رہی تھی خاتون جیسے ہی گلی میں داخل ہوئی تو 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی یا رنجش کا معلوم ہوتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید