• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سیکٹر 16 بفرزون میں مکان میں فائرنگ کے واقعے میں گولی لگنے سے 34 سالہ فہد ولد صدیق زخمی ہوگیا ، سرجانی ٹاؤن انار کلی بنگلوز کے قریب فائرنگ کے واقعے میں گولی لگنے سے 28 سالہ رانی زوجہ اسد زخمی ہوگئی ، شاہ لطیف ٹاؤن محمد گوٹھ سیکٹر B/30 میں واقع گھر کے قریب میں فائرنگ سے 28 سالہ نادر علی ولد سردار خان زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید