کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کےقتل میں ملوث گینگ سرغنہ کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موٹر سائکلیں اور10 سے زائد موبائل فون و نقدی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ مبشرعرف موبی ، ندیم عرف موٹا اور حسین شامل ہیں ، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایسٹ اور ویسٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، گرفتار ملزم مبشر عرف موبی گینگ کا شوٹر،ا موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولیاں مار کر شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گروہ 12 سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے دیگر اہم ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔