• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز صہیونی ریاست کی ایران پر مسلط جنگ کھلی جارحیت، علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملت جعفر یہ پاکستان کے تحت ایران پر ہونے والے حملے کے خلاف 22جون کو نمائش تا تبت سینٹر عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی ، اس بات کا اعلان علامہ ناظر عباس تقوی نےشیعہ قومی و ملی جماعتوں کی جانب سے منگل کو پاک محرم ہال میں ہنگامی پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کھلی جارحیت ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین،اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے ،سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، تمام امت مسلمہ کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کر نی چائیے ، انہوں نے کہا کہ ایران کے جوابی حملوں سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا غرور خاک میں مل رہا ہے جبکہ دوسری طرف مظلوم فلسطینی عوام پر عرصہ دراز سے کئے جانے والے سنگین مظالم کا خاتمہ نزدیک ہے ، پریس کانفرنس سے علامہ باقر حسین زیدی،علامہ بدر الحسنین،علامہ علی رضا مطہری،علامہ اطہر مشہدی،علامہ عقیل موسی،صابر ابو مریم نےبھی خطاب کیا،علامہ ناظر عباس نے ایران میں مرد و خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے تعزیت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید