راولپنڈی ( جنگ نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین نے آٹھ سال گزرنے کے باجود محکمہ کے سروس رولز نہ بنائے جا نے پر غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی با قاعدہ سروس رولز کے مطابق مراعات دی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تقرری این ٹی ایس کے امتحان کے ذ ریعے میرٹ پر کی گئی۔آٹھ سال سے ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن سرو س رولز نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے ملازمین جیسی مراعات اور سہولتوں سے محروم ہیں جو نا انصافی ہے۔ ملازمین نے چیف جسٹس سپر یم کورٹ اور چیف جسٹس لا ہو ر ہائی کورٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سو مو ٹو نوٹس لے کر ملازمین کو انصاف دلائیں۔امتیازی سلوک ختم کرائیں۔